Education
علم اور ہدایت کی دعائیں
اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي وَزِدْنِي عِلْمًا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ
O Allah, benefit me from what You have taught me, and teach me what will benefit me, and increase me in knowledge.
اے اللہ! مجھے اس علم سے نفع عطا فرما جو تُو نے مجھے سکھایا، اور مجھے وہ علم سکھا جو میرے لیے نفع مند ہو، اور میرے علم میں اضافہ فرما
📖 Reference: Sunan Ibn Majah 251
Prayer to seek knowledge
علم تلاش کرنے کی دعا
وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا
"And say, 'My Lord, increase me in knowledge.'"
اور کہو اے میرے رب میرے علم میں اضافہ فرما۔
📖 Reference: Surah Taha (20:114)
Seeking Increase in Knowledge.
علم میں اضافے کی تلاش
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ عِلْمًا نَافِعًا، وَعَمَلًا مُتَقَبَّلًا، وَرِزْقًا طَيِّبًا
"O Allah! I ask You for beneficial knowledge, accepted deeds, and pure provision."
اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، مقبول عمل اور پاکیزہ رزق کا سوال کرتا ہوں۔
📖 Reference: Sunan Ibn Majah 925
The virtue of knowledge and the pray for beneficial knowledge
علم کی فضیلت اور فائدہ مند علم کی دعا
رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًۭا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ
“My Lord! Grant me wisdom, and join me with the righteous.
اے میرے رب! مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں کے ساتھ شامل فرما۔
📖 Reference: Surah Ash-Shu'ara (26:83)
Dua for Knowledge & Wisdom
علم و حکمت کی دعا
قَالَ رَبِّ ٱشْرَحْ لِى صَدْرِى * وَيَسِّرْ لِىٓ أَمْرِى * وَٱحْلُلْ عُقْدَةًۭ مِّن لِّسَانِى * يَفْقَهُوا۟ قَوْلِى
"My Lord! Expand for me my chest, and ease for me my task, and untie the knot from my tongue, so they may understand my speech."
اے میرے رب! میرا سینہ کھول دے، اور میرا کام آسان کر دے، اور میری زبان کی گرہ کھول دے تاکہ لوگ میری بات سمجھ سکیں۔
📖 Reference: Surah Taha (20:25-28)
Dua for Understanding & Wisdom
فہم و دانش کی دعا
Eat/Drink
کھانے پینے سے پہلے اور بعد کی دعا
بِسْمِ اللَّهِ وَبَرَكَةِ اللَّهِ
(I eat) in the name of Allah and with the blessing of Allah.
اللہ کے نام سے (کھاتا ہوں) اور اللہ کی برکت کے ساتھ۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood 3767
Dua (Before Eating)
کھانا کھنے سے پہلے کی دعا
بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ
In the name of Allah, in its beginning and in its end.
اللہ کے نام سے، ابتدا میں بھی اور آخر میں بھی۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood 3767, Tirmidhi 1858
(If You Forget to Say Bismillah Before Eating)
کھانا بھول کر شورو کرنے کی دعا
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِينَ
"Praise be to Allah Who has given us food and drink and made us Muslims."
اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں کھانا پینا دیا اور ہمیں مسلمان بنایا۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood 3850, Tirmidhi 3458
Dua (After Eating)
کھانا کھنے کے بعد کی دعا
اللّهُـمَّ بارِكْ لَهُمْ فيما رَزَقْـتَهُم،
وَاغْفِـرْ لَهُـمْ وَارْحَمْهُمْ
O Allah! Bless them in what You have provided for them, forgive them, and have mercy on them.
اے اللہ! جو رزق تُو نے انہیں دیا ہے اس میں برکت عطا فرما، اور ان کی مغفرت فرما، اور ان پر رحم فرما۔
📖 Reference: Muslim 3/1615 & Sahih Muslim 2042.
Mehman Ke Liye Dua (Dua for the Host After Eating at Their Place)
مہمان میزبان کے لیے دعا کرے۔
BEFORE (پہلے):
Arabic:
بِسْمِ اللَّهِ
اللہ کے نام سے (پینا شروع کرتا ہوں)۔
"In the name of Allah."
AFTER (بعد میں):
Arabic:
الْحَمْدُ لِلَّهِ
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔
"All praise is for Allah."
Dua (Before & After Drinking Water)
پانی پینے کی دعا (پانی پینے سے پہلے اور بعد میں)
اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ وَزِدْنَا مِنْهُ
"O Allah! Bless it for us and increase it for us."
اے اللہ! ہمارے لیے اس میں برکت عطا فرما، اور ہمیں اس میں مزید عطا فرما۔
📖 Reference: Sunan Ibn Majah 3322
Dua (Dua After Drinking Milk)
دودھ پینے کے بعد کی دعا
Clothings
کپڑے پہننے اور اتارنے کی دعائیں
اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيهِ أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ
O Allah! All praise is for You. You have clothed me with it. I ask You for its goodness and the goodness for which it was made, and I seek refuge in You from its evil and the evil for which it was made.
اے اللہ! تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں، تُو نے مجھے یہ لباس پہنایا، میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس مقصد کی بھلائی مانگتا ہوں جس کے لیے اسے بنایا گیا، اور میں اس کے شر اور اس مقصد کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں جس کے لیے اسے بنایا گیا
📖 Reference: Sunan Abi Dawood 4020, Tirmidhi 1767
Dua (When Wearing New Clothes)
دعا (نئے کپڑے پہننے پر)
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا الثَّوْبَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ
"All praise is for Allah who has clothed me with this and provided it for me without any ability or power on my part."
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ لباس پہنایا اور بغیر کسی طاقت اور قوت کے مجھے عطا کیا۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood 4023, Ibn Majah 3557
Dua (General Dua for Wearing Clothes)
کپڑے پہننے کی عام دعا
تُبْلِيْ وَيُخْلِفُ اللّٰهُ تَعَالَىٰ
"May you wear it out and Allah replace it (with another)"
اے اللہ! میں تجھ سے نفع بخش علم، مقبول عمل اور پاکیزہ رزق کا سوال کرتا ہوں۔
📖 Reference: Abū Dāwūd (4020)
Dua To be Said for Someone Wearing New Clothes
(نئے کپڑے پہننے والے کے لیے دعا کی جائے۔)
Travelling
سفر کی دعائیں
* اللَّهُ أَكْبَرُ، سُبْحَانَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ، وَإِنَّا إِلَى رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ *
Allah is the Greatest. Glory be to the One who has made this (vehicle) subservient to us, while we ourselves were not capable of subduing it, and indeed, to our Lord we shall return.
اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے، اللہ سب سے بڑا ہے۔ پاک ہے وہ ذات جس نے ہمیں اس (سواری) پر قابو دیا، حالانکہ ہم خود اس کو قابو میں کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے، اور ہمیں یقیناً اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانا ہے
📖 Reference: Sahih Muslim (1342)
Dua Before Starting a Journey (Section:01)
سفر شروع کرنے سے پہلے کی دعا
* اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ فِي سَفَرِنَا هَذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوَى، وَمِنَ الْعَمَلِ مَا تَرْضَى *
O Allah! We ask You for righteousness and piety in this journey of ours and for deeds that please You.
اے اللہ! ہم اس سفر میں تجھ سے نیکی، پرہیزگاری اور وہ عمل مانگتے ہیں جس سے تو راضی ہو جائے۔
📖 Reference: Sahih Muslim (1342)
Dua Before Starting a Journey (Section:02)
سفر شروع کرنے سے پہلے کی دعا
* اللَّهُمَّ هَوِّنْ عَلَيْنَا سَفَرَنَا هَذَا، وَاطْوِ عَنَّا بُعْدَهُ *
O Allah! Make this journey easy for us and shorten its distance.
اے اللہ! ہمارے اس سفر کو ہمارے لیے آسان بنا دے اور اس کی مسافت کو ہمارے لیے مختصر کر دے۔
📖 Reference: Sahih Muslim (1342)
Dua Before Starting a Journey (Section:03)
سفر شروع کرنے سے پہلے کی دعا
* اللَّهُمَّ أَنْتَ الصَّاحِبُ فِي السَّفَرِ، وَالْخَلِيفَةُ فِي الْأَهْلِ *
O Allah! You are the Companion on the journey and the Guardian over the family.
اے اللہ! تو ہی سفر میں ہمارا ساتھی اور گھر والوں میں ہمارا نگہبان ہے۔
📖 Reference: Sahih Muslim (1342)
Dua Before Starting a Journey (Section:04)
سفر شروع کرنے سے پہلے کی دعا
* اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ وَعْثَاءِ السَّفَرِ، وَكَآبَةِ الْمَنْظَرِ، وَسُوءِ الْمُنْقَلَبِ فِي الْمَالِ وَالْأَهْلِ *
O Allah! I seek refuge in You from the hardships of travel, from a bad sight (on return), and from an unfortunate end concerning wealth and family.
- اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں سفر کی مشقت سے، بری نظر سے اور مال و اہل میں برے انجام سے
📖 Reference: Sahih Muslim (1342)
Dua Before Starting a Journey (Section:05)
سفر شروع کرنے سے پہلے کی دعا
* أَسْتَوْدِعُكُمُ اللَّهَ الَّذِي لَا تَضِيعُ وَدَائِعُهُ *
I entrust you to Allah, whose trust is never lost.
میں تمہیں اس اللہ کے سپرد کرتا ہوں جس کے سپرد کی ہوئی چیز کبھی ضائع نہیں ہوتی۔
📖 Reference: Sunan Ibn Majah 2825
Dua to a Traveler by Those Staying Back
مسافر (جنگجو) کو الوداع کرنا اور انہیں اچھا رخصت کرنا
* أَسْتَوْدِعُ اللَّهَ دِينَكَ وَأَمَانَتَكَ وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكَ *
I entrust to Allaah your religion what you are responsible for and your final deeds.
میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے نیک اعمال کے انجام کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood 2600
Dua for Someone Going on a Journey
(سفر پر جانے والے کے لیے دعا)
Health & Sickness
تندرستی، بیماری اور شفا کی دعائیں
* اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَدَنِي اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي سَمْعِي اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي بَصَرِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ *
O Allah! Grant health to my body, O Allah! Grant health to my hearing, O Allah! Grant health to my eyesight, there is no god but You.
- اے اللہ! میرے جسم کو صحت عطا فرما، اے اللہ! میرے کانوں کو تندرست رکھ، اے اللہ! میری آنکھوں کو صحت عطا فرما، تیرے سوا کوئی معبود نہیں
📖 Reference: Sunan Abi Dawood (5090)
Dua for Good Health
اچھی صحت کی دعا
* اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَاسَ، اشْفِهِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لاَ شِفَاءَ إِلاَّ شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا *
O Allah, the Lord of the people! Remove the trouble and heal the patient, for You are the Healer. No healing is of any avail but Yours; healing that will leave behind no ailment.
اے لوگوں کے رب! تکلیف کو دور فرما، شفا عطا فرما، تُو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفا کے علاوہ کوئی شفا نہیں، ایسی شفا عطا فرما جو کسی بیماری کو نہ چھوڑے
📖 Reference: Sahih al-Bukhari (5743)
Dua for Healing from Sickness
( بیماری سے شفاء کی دعا )
* لَا بَأْسَ طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ *
No worries, it is a purification (from sins), if Allah wills.
کوئی پریشانی کی بات نہیں، یہ بیماری گناہوں کا کفارہ ہے، اگر اللہ نے چاہا۔
📖 Reference: Sahih al-Bukhari (3616) & (5662)
Dua for a Sick Person
( بیمار شخص کے لیے دعا )
* بِسْمِ اللَّهِ، أَعُوذُ بِاللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ وَأُحَاذِرُ *
Say Bismillah three times and seven times The Dua (I seek refuge with Allah and with His Power from the evil that I find and that I fear).
تین بار بسم اللہ کہے اور سات مرتبہ (میں اللہ اور اس کی قدرت سے پناہ مانگتا ہوں اس شر سے جو میں پاتا ہوں اور اس سے ڈرتا ہوں)
📖 Reference: Sahih Muslim (2202)
Dua to Ease Pain
(درد کو کم کرنے کی دعا)
Daily Routine
سونے، جاگنے، گھر سے نکلنے اور گھر آنے کی دعائیں
* اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا *
O Allah! In Your name, I die and I live.
اے اللہ! میں تیرے نام کے ساتھ مرتا اور جیتا ہوں۔
📖 Reference: Sahih al-Bukhari (6324)
Dua Before Sleeping
( سونے سے پہلے کی دعا )
* الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَيْهِ النُّشُورُ *
All the Praises are for Allah Who has made us alive after He made us die (sleep) and unto Him is the Resurrection
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، جس نے ہمیں مرنے کے بعد زندہ کیا، اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
📖 Reference: Sahih al-Bukhari (6324)
Dua After Waking Up
( جاگنے کے بعد کی دعا )
* بِسْمِ اللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ *
In the name of Allah, I place my trust in Allah, and there is no power nor strength except with Allah.
اللہ کے نام کے ساتھ، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، اور طاقت و قوت صرف اللہ کی طرف سے ہے۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood (5095)
Dua for Leaving Home
( گھر سے نکلنے کی دعا )
* بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللَّهِ خَرَجْنَا، وَعَلَى رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا *
In the name of Allah, we enter, and in the name of Allah, we leave, and upon our Lord we place our trust.
اللہ کے نام سے ہم داخل ہوتے ہیں، اللہ کے نام سے ہم نکلتے ہیں، اور ہم نے اپنے رب پر بھروسہ کیا۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood (5096)
Dua for Entering Home
( گھر میں داخل ہونے کی دعا )
* اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ *
O Allah! I seek refuge in You from the male and female devils.
اے اللہ! میں خبیث (نر اور مادہ) شیطانوں سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔
📖 Reference: Sahih al-Bukhari 142, Sahih Muslim 375
Dua Before Entering Bathroom
( باتھ روم میں داخل ہونے سے پہلے کی دعا )
* غُفْرَانَكَ *
"I seek Your forgiveness, O Allah."
اے اللہ! میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood 30
Dua After Leaving Bathroom
( غسل خانہ سے نکلنے کے بعد کی دعا )
Worship (Ibadah)
نماز، روزہ، قرآن اور عبادت سے متعلق دعائیں
* ٱهْدِنَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ، صِرَٰطَ ٱلَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ، غَيْرِ ٱلْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ *
"Guide us to the straight path, the path of those upon whom You have bestowed favor, not of those who have evoked Your anger, nor of those who are astray."
ہمیں سیدھے راستے کی ہدایت دے، ان لوگوں کے راستے کی جن پر تو نے انعام فرمایا، نہ کہ ان پر جن پر تیرا غضب نازل ہوا، اور نہ ہی گمراہوں کے راستے پر
📖 Reference: Surah Al-Fatihah (1:6-7)
Dua for Guidance in Salah (Surah Al-Fatihah)
نماز میں ہدایت کی دعا (سورۃ الفاتحہ)
* أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ *
I seek forgiveness from Allah (3x). O Allah! You are Peace, and from You is peace. Blessed are You, O Possessor of Glory and Honor.
میں اللہ سے مغفرت مانگتا ہوں۔ اے اللہ! تو سلامتی والا ہے اور تجھ ہی سے سلامتی آتی ہے، تو برکت والا ہے، اے جلال اور عظمت والے
📖 Reference: Sahih Muslim (591)
Dua for Seeking Forgiveness After Salah
(نماز کے بعد استغفار کی دعا)
* اللَّهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ *
"O Allah, for Thee I have fasted, and with Thy provision I have broken my fast."
اے اللہ میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے رزق سے افطار کیا۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood (2358)
Dua for Breaking the Fast - Iftar
( افطار کی دعا )
* اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ *
"O Allah! I seek refuge in You from the accursed devil."
اے اللہ میں شیطان مردود سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
📖 Reference: Surah An-Nahl (16:98)
Dua Before Reciting the Quran
( تلاوت قرآن سے پہلے کی دعا )
* اللَّهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي، وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي، وَزِدْنِي عِلْمًا *
"O Allah! Benefit me from what You have taught me, and teach me what will benefit me, and increase me in knowledge."
اے اللہ! جو علم تُو نے مجھے سکھایا، اس سے مجھے فائدہ پہنچا، اور مجھے وہ علم عطا کر جو میرے لیے فائدہ مند ہو، اور میرے علم میں اضافہ فرما
📖 Reference: Sunan Ibn Majah (251)
Dua for Understanding the Quran
( قرآن کو سمجھنے کی دعا )
* اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ *
"O Allah! Help me in remembering You, in thanking You, and in worshiping You in the best manner."
اے اللہ! مجھے اپنا ذکر کرنے، تیرا شکر ادا کرنے، اور تیری بہترین عبادت کرنے میں مدد فرما۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawood (1522)
Dua for Seeking Allah's Help in Worship
( عبادت میں اللہ سے مدد مانگنے کی دعا )
* رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا وَإِنْ لَمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ *
Our Lord! We have wronged ourselves, and if You do not forgive us and have mercy upon us, we will surely be among the losers.
اے ہمارے رب! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا، اور اگر تو ہمیں معاف نہ کرے اور ہم پر رحم نہ کرے، تو ہم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے۔
📖 Reference: Surah Al-A'raf (7:23)
Dua for Seeking Allah's Mercy and Forgiveness
( اللہ کی رحمت اور بخشش طلب کرنے کی دعا )
* رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ *
My Lord! Make me an establisher of prayer, and [also] from my descendants. Our Lord! And accept my supplication.
اے میرے رب! مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق دے)، اے ہمارے رب! اور میری دعا قبول فرما
📖 Reference: Surah Ibrahim (14:40)
Dua for Steadfastness in Worship
( عبادات میں استقامت کی دعا )
* رَبَّنَا ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ ٱلْحِسَابُ *
Our Lord! Forgive me, my parents, and the believers on the Day the account is established.
اے ہمارے رب! مجھے، میرے والدین کو اور سب مومنوں کو اس دن بخش دے جب حساب قائم ہوگا۔
📖 Reference: Surah Ibrahim (14:41)
Dua for Forgiveness
( استغفار کی دعا )
* اللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلاَمُ وَمِنْكَ السَّلاَمُ تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلاَلِ وَالإِكْرَامِ *
O Allah! You are Peace, and from You comes peace. Blessed are You, O Possessor of Glory and Honor.
اے اللہ! تو سلامتی والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی ہے، تو بابرکت ہے، اے بزرگی اور عزت والے۔
📖 Reference: Sahih Muslim (592-A)
Dua To seek the peace and blessings of Allah
( اللہ کی سلامتی اور برکت کو مانگنے کے لیے )
Protection
ہر طرح کی آفات اور مشکلات سے بچنے کی دعائیں
* قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ، مِن شَرِّ مَا خَلَقَ، وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ، وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ، وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ *
تم فرماؤ: میں صبح کے رب کی پناہ لیتا ہوں ۔اس کی تمام مخلوق کے شر سے۔اورسخت اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھاجائے۔اور ان عورتوں کے شر سے جو گرہوں میں پھونکیں مارتی ہیں اور حسد والے کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
📜 Reference: Quran (113:1-5)
Surah Al-Falaq
( سورۃ الفلق )
* قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ، مَلِكِ ٱلنَّاسِ، إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ، مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ، ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ، مِنَ ٱلْجِنَّةِوَٱلنَّاسِ *
کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں(یعنی) لوگوں کے حقیقی بادشاہ کی لوگوں کے معبود برحق کی(شیطان) وسوسہ انداز کی برائی سے جو (خدا کا نام سن کر) پیچھے ہٹ جاتا ہے جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے وہ جنّات میں سے (ہو) یا انسانوں میں سے
📜 Reference: Quran (114:1-6)
Surah An-Nas
( سورہ الناس )
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ
O Allah! I seek refuge in You from anxiety and grief, from weakness and laziness, from cowardice and miserliness, from the burden of debt and from being overpowered by men.
اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں غم اور پریشانی سے، کمزوری اور سستی سے، بزدلی اور کنجوسی سے، قرض کے بوجھ اور لوگوں کے دباؤ سے
📖 Reference: Sahih al-Bukhari (6369)
Prayer for protection from all troubles and sufferings
( تمام پریشانیوں اور مصیبتوں سے حفاظت کی دعا )
* أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ *
O Allah! I seek Refuge with Your Perfect Words from every devil and from poisonous pests and from every evil, harmful, envious eye.
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے پورے پورے کلمات کے ذریعہ ہر ایک شیطان سے اور ہر زہریلے جانور سے اور ہر نقصان پہنچانے والی نظر بد سے ۔
📖 Reference: Sahih Al-Bukhari (3371)
Prayer to avoid evil eye
( نظر بد سے بچنے کی دعا )
* حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ *
Allah is sufficient for us, and He is the best disposer of affairs.
اللہ ہمارے لیے کافی ہے اور وہی بہترین کارساز ہے۔
📖 Reference: Quran (3:173)
A prayer to read in times of panic, stress and difficulty
( گھبراہٹ، تناؤ اور مشکل کے وقت پڑھنے کی دعا )
* وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَٰتِ ٱلشَّيَـٰطِينِ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ *
And say: My Lord! I seek refuge in You from the whisperings of the devils. And I seek refuge in You, my Lord, lest they be present with me.
اور کہو: اے میرے رب! میں شیطان کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آئیں
📖 Reference: Surah Al-Mu'minoon (23:97-98)
A prayer to ward off evil whispers and the evil of the enemy
( شیطانی وسوسوں اور دشمن کے شر سے بچنے کی دعا )
* بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ *
In the name of Allah, with whose name nothing in the earth or the heavens can cause harm, and He is the All-Hearing, the All-Knowing.
اللہ کے نام سے (پڑھتا ہوں) جس کے نام کی برکت سے زمین و آسمان میں کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی، اور وہ سننے والا، جاننے والا ہے
📖 Reference: Sunan Abi Dawood (5088)
Prayer for protection from all kinds of pain
( ہر قسم کی مشکلات سے حفاظت کی دعا )
Social & Family Life
والدین، رشتہ داروں، دوستوں اور گھر والوں کے لیے دعائیں
* وَٱخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ ٱلذُّلِّ مِنَ ٱلرَّحْمَةِ وَقُل رَّبِّ ٱرْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِى صَغِيرًۭا *
And be humble with them out of mercy, and pray, “My Lord! Be merciful to them as they raised me when I was young.
اور رحم کے ساتھ ان کے ساتھ عاجزی کرو اور دعا کرو کہ اے میرے رب! ان پر رحم کرو جیسا کہ انہوں نے مجھے بچپن میں پالا تھا۔
📖 Reference: Surah Al-Isra (17:24)
Prayer for forgiveness and mercy for parents
( والدین کے لیے مغفرت اور رحمت کی دعا )
* رَبَّنَا ٱغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَٰنِنَا ٱلَّذِينَ سَبَقُونَا بِٱلْإِيمَٰنِ وَلَا تَجْعَلْ فِى قُلُوبِنَا غِلًّۭا لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ رَبَّنَآ إِنَّكَ رَءُوفٌۭ رَّحِيمٌۭ *
اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جو ہم سے پہلے ایمان لائے اور ہمارے دلوں میں ان ایمان والوں کے لیے کینہ نہ رکھ، اے ہمارے رب! بے شک تو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے
📖 Reference: Surah Al-Hashr (59:10)
Prayer for forgiveness for relatives and friends
( رشتے دار اور دوست کے لیے مغفرت کی دعا )
* رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَٰجِنَا وَذُرِّيَّٰتِنَا قُرَّةَ أَعْيُنٍۢ وَٱجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًۭا *
Our Lord! Grant us from our wives and offspring comfort to our eyes and make us a leader for the righteous.
اے ہمارے رب! ہمیں ہماری بیویوں اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما، اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا دے
📖 Reference: Surah Al-Furqan (25:74)
Prayer for guidance for yourself and your children
( اپنے اور اپنے بچوں کے لیے ہدایت کی دعا )
Death & Afterlife
میت، مغفرت، قبر اور آخرت کی دعائیں
* رَبَّنَا فَٱغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّـَٔاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ ٱلْأَبْرَارِ *
Our Lord, so forgive us our sins and remove from us our misdeeds and cause us to die with the righteous.
اے ہمارے رب! ہمارے گناہ بخش دے، ہماری برائیاں دور کر دے اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دے۔
📖 Reference: Surah Aal-e-Imran (3:193)
The best prayer for forgiveness
( بخشش کی بہترین دعا )
* اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ عَذَابِ جَهَنَّمَ وَمِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَمِنْ فِتْنَةِ الْمَحْيَا وَالْمَمَاتِ وَمِنْ شَرِّ فِتْنَةِ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ *
O Allah, I seek refuge in You from the punishment of the grave, the punishment of Hell, the trials of life and death, and the evil of the trial of the Dajjal.
اے اللہ! میں تجھ سے قبر کے عذاب، جہنم کے عذاب، زندگی اور موت کے فتنے اور دجال کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔
📖 Reference: Sahih Muslim (588)
Prayer to avoid the punishment of the grave
( عذاب قبر سے بچنے کی دعا )
* رَبَّنَآ أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَٱغْفِرْ لَنَآ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ قَدِيرٌ *
Our Lord, perfect for us our light and forgive us. Indeed, You are over all things competent.
اے ہمارے رب! ہمارا نور مکمل کر دے اور ہمیں بخش دے، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
📖 Reference: Surah At-Tahrim (66:8)
Dua for the best position in the Hereafter
( آخرت میں بہترین مقام کی دعا )
* اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ *
O Allah, I ask You for Paradise and whatever word or deed brings me closer to it, and I seek Your refuge from Hell.
اے اللہ میں تجھ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جو قول یا عمل مجھے اس کے قریب کر دے اور میں جہنم سے تیری پناہ مانگتا ہوں
📖 Reference: Sunan Ibn Majah (3846)
Prayer for Heaven
( جنت کے لیے دعا )
* رَبَّنَا ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ ٱلْحِسَابُ *
Our Lord, forgive me, my parents, and the believers on the Day when the account is established.
اے ہمارے رب! مجھے، میرے والدین کو اور تمام مومنوں کو بخش دے، جس دن حساب قائم ہوگا۔
📖 Reference: Surah Ibrahim (14:41)
Prayer for forgiveness
( دعائے مغفرت )
* اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا *
O Allah, forgive those of us who are living and those of us who are dead, those of us who are present and those of us who are absent, our young and our old, our male and our female.
اے اللہ ہم میں سے جو زندہ ہیں اور ہم میں سے جو فوت ہو چکے ہیں، ہم میں سے جو حاضر ہیں اور ہم میں سے جو غائب ہیں، ہمارے جوان اور ہمارے بوڑھے، ہمارے مرد اور ہماری عورت کو بخش دے۔
📖 Reference: Sunan Abi Dawud (3201)
Prayer for the one who died
( مرنے والوں کے لیے دعا )
* اللَّهُمَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الإِيمَانِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الإِسْلاَمِ اللَّهُمَّ لاَ تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلاَ تُضِلَّنَا بَعْدَهُ *
O Allah! Whoever among us You keep alive, keep him alive upon faith, and whoever among us You cause to die, let him die upon Islam. O Allah! Do not deprive us of his reward, and do not lead us astray after him.
اے اللہ! جس کو تو ہم میں سے زندہ رکھے، اسے ایمان پر زندہ رکھ، اور جس کو تو ہم میں سے وفات دے، اسے اسلام پر وفات دے۔
اے اللہ! ہمیں اس (فوت شدہ) کے اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کرنا۔
📖 Reference: Surah Ibrahim (14:41)
Prayer for forgiveness
( دعائے مغفرت )
* اللَّهُمَّ أَجِرْنِي مِنَ النَّارِ *
"O Allah! Save us from the fire (of Hell)."
اے اللہ! ہمیں جہنم کی آگ سے بچا لے۔
📖 Reference: Sunan Abu Dawood (5079)
Deliverance from hell
( جہنم سے نجات )
* السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ أَهْلَ الدِّيَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُسْلِمِينَ وَإِنَّا إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَلَاحِقُونَ أَسْأَلُ اللَّهَ لَنَا وَلَكُمْ الْعَافِيَةَ *
"Peace be upon you, O dwellers of the graves, from among the believers and the Muslims. Indeed, we will (soon) join you, if Allah wills. We ask Allah for well-being for ourselves and for you."
اے قبر والوں! تم پر سلامتی ہو، اے ایمان والوں اور مسلمانو! ہم بھی ان شاء اللہ تم سے آ ملنے والے ہیں۔ ہم اللہ سے اپنے اور تمہارے لیے عافیت کا سوال کرتے ہیں۔
📖 Reference: Sahih Muslim (975)
Prayer to go to the GraveYard
( قبرستان جانے کی دعا )
AYAT-UL-KURSI
آیت الکرسی
اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ۚ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ۚ لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۗ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِندَهُ إِلَّا بِإِذْنِهِ ۚ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ ۚ وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۖ وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
📖 Reference: Surah Al-Baqarah (2:255)
AYAT-UL-KURSI {IN ARABIC}
آیت الکرسی {عربی میں}
اللہ وہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ زندہ ہے اور سب کا قائم رکھنے والا ہے، اسے نہ اونگھ آتی ہے اور نہ نیند، جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے، کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے حضور سفارش کرے؟ وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے، اور وہ اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتے مگر جتنا وہ چاہے، اس کی کرسی آسمانوں اور زمین پر حاوی ہے، اور ان کی حفاظت اس پر بھاری نہیں، اور وہ بلند اور عظمت والا ہے۔
📖 Reference: Surah Al-Baqarah (2:255)
AYAT-UL-KURSI {IN URDU}
آیت الکرسی {اردو میں}
Dua After Azan
اذان کے بعد کی دعا
* اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَحْمُودًا الَّذِي وَعَدْتَهُ *
O Allah, Lord of this perfect call and the established prayer, grant Muhammad (ﷺ) the intercession and superiority, and raise him to the honored station that You have promised him."
اے اللہ! اس مکمل دعوت اور قائم ہونے والی نماز کے رب! محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما، اور انہیں مقام محمود پر فائز فرما، جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔
📖 Reference: Sahih al-Bukhari (614)
Dua After Azan
( اذان کے بعد کی دعا )
The Qunut In Al-Witr
وتر میں دعائے قنوت
للَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلاَ يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لاَ يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ
اے اللہ! مجھے ان لوگوں کے ساتھ ہدایت دے جن کو تو نے ہدایت دی، اور مجھے ان لوگوں کے ساتھ عافیت دے جن کو تو نے عافیت دی، اور میرا ولی بن جا ان لوگوں کے ساتھ جن کا تو ولی بنا، اور جو کچھ تو نے مجھے عطا کیا اس میں میرے لیے برکت دے، اور مجھے اس چیز کے شر سے بچا جس کا تو نے فیصلہ کیا، کیونکہ تو فیصلہ کرتا ہے اور کوئی تیرے خلاف فیصلہ نہیں کر سکتا، اور جس کا تو والی بن جائے وہ کبھی ذلیل نہیں ہوتا۔ اے ہمارے رب! تو بڑی برکت والا اور بلند و بالا ہے۔
📖 Reference: Jami`at-Tirmidhi (464)
The Qunut In Al-Witr
( وتر میں دعائے قنوت )
خَيْرُكُمْ مَن تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ
"The best among you are those who learn the QURAN and teach it."
"تم میں سب سے بہترین وہ ہیں جو قرآن کو سیکھیں اور پھر اسے سکھائیں"
📖 Reference: (Sahih al-Bukhari, 5027)
LEARN (علم سیکھیں)
SPREAD (علم پھیلائیں)
EMPOWER (بااختیار بنائیں)